محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول سولرائزیشن منصوبے کا آغاز کردیا

پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے 86ہائر سکینڈری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائیگا

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کے بجلی کے بلوں میں اضافے کے باعث سکول سولرائزیشن منصوبے کا آغاز کردیا ۔تفصیلات کے مطابق منصوبہ کے تحت سرکاری سکولوں کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے 86ہائر سکینڈری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور کے 2 ہائر گرلز سکینڈری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا جن میں گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول وحدت روڈ اور گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول گرین ٹائون شامل ہیں، ان کو بھی سولر پرمنتقل کیاجائے گا۔سکولوں میں کنٹریکٹر کو سائٹ وزٹ کرانے کے لئے فوکل پرسن تعینات کرنے کا حکم دیدیا، فوکل پرسن سکول میں سولر پینل لگوانے کے لئے کنٹریکٹر سے تعاون کریں گے۔فوکل پرسن تعینات نہ کرنے والے سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں