ٹ*گندم کی خریداری نہ ہونے سے پنجاب کا کسان پریشان ہی: ملک ندیم اعوان

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:45

ض لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما ملک ندیم اعوان نے یوریا، ڈی اے پی اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے اور پنجاب حکومت 3900 روپے فی من اپنے وعدے کے مطابق گندم کی خریداری فوری شروع کرے، گندم کی خریداری نہ ہونے سے پنجاب کا کسان پریشان ہے۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ پنجاب میں گندم وافر مقدار میں موجود ہونے کے باوجود امپورٹ کرنا کسانوں کا گلا دبانے کے مترادف ہے ایسا کرکے کسانوں کو اونے پونے داموں گندم بیچنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کسان بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے اور اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں