سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا ضمنی انتخابات

کے پر امن انعقاد، بہترین سکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہار

پیر 22 اپریل 2024 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ضمنی انتخابات2024ء کے پر امن انعقاد اور بہترین سکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس کے تمام یونٹس نے بہترین کوارڈنیشن اور شاندارٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔یہ بات سی سی پی او لاہورنے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے ضمنی انتخابات کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ لاہور پولیس کے افسران اورجوانوں نے الیکشن ڈے پر نہایت ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دیئے۔انہوں نے کہا کہ بہترین سکیورٹی انتظامات کے باعث امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں رہی اور شہریوں نے پرامن اور محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و و مال کاتحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں