حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملکی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے‘ جے یو آئی

پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدہ قوم کو مزید غیروں کی غلامی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے

منگل 23 اپریل 2024 14:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملکی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے،حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی غلامی کر تے کر تے پاکستان کی عوام کا زندہ رہنا بھی مشکل بنا دیا ہے،پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدہ قوم کو مزید غیروں کی غلامی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سارے ٹیکس اور قربانیاں صرف غریبوں کیلئے ہیں، باقی حکمرانوں و اشرافیہ کو چھوٹ دے دی گئی ہے، جمعیت علما اسلام حکومت الٰہیہ کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، آج تک جمعیت علما اسلام کو جس حیثیت میں بھی اقتدار ملا، جمعیت علما اسلام کے نمائندوں نے بہترین کارکردگی پیش کی، جس کے مخالفین بھی معترف ہیں، آئندہ بھی عوام نے موقع دیا تو ملک و قوم کی بہترین خدمت کرکے دکھائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں