مولانا ادریس چنیوٹی کے انتقال پر جے یو آئی( س) کا اظہار تعزیت

مرحوم نیک سیرت اور خدائی خدمتگار تھے انکے انتقال سے دینی حلقے مخلص رفیق سے محروم ہو گئے

منگل 23 اپریل 2024 14:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) جمعیت علما اسلام (س) پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی ناظم اعلی مولانا ایوب خان سیکرٹری اطلاعات مولانا قاری اعظم حسین ناظم اعلی لاہور مولانا طیب عثمانی، قاری رحمت اللہ لاشاری ودیگر نے سفیر ختم نبوت مولانا منظور احمد چنیوٹی کے چھوٹے صاحبزادے مولانا ادریس چنیوٹی کے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا مرحوم ایک عاجز نیک سیرت اور خدائی خدمتگار تھے ان کے انتقال سے دینی حلقے مخلص رفیق سے محروم ہو گئے ہیں ہم سب انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی راہنما ممبر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ مولانا محمد الیاس چنیوٹی ودیگر وارثان مرحوم سے دلی تعزیت اورصبر جمیل کی دعا کرتے ہیں اور مرحوم کے لیے بلندی درجات کی آمین

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں