محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، تحفظ شدہ پرندوں کی بڑی تعداد برآمد

منگل 23 اپریل 2024 14:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) محکمہ تحفظ جنگلی حیات راولپنڈی ریجن نے مختلف مقامات سے 4ملزمان گرفتار کرکے 60تحفظ شدہ جنگلی پرندوں کو برآمد کرلیا اور 42ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف راولپنڈی ریجن احسان احمد راجہ کے مطابق تحصیل اٹک کے ایک گھر میں عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرکے وائلڈلائف سٹاف اٹک نے مقامی پولیس کے تعاون سے چھاپہ مار کر 20راطوطے ،05گانی دار ،14کاک ٹیل اور 06رنگنیکڈضبط کرکے 1ملزم کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کو 10ہزارروپے جرمانہ کرکے تمام پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کرنے کاحکم صادر فرمایا ۔ اسی طرح کی 2 مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران وائلڈلائف سٹاف راولپنڈی نے تحصیل گوجر خان میں 2 ملزمان سے 2بٹیر اور 2فشر پیرٹ برآمد کرکے دونوںکو مبلغ 20ہزارروپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کردئیے جبکہ ایک دیگر کارروائی میں تحصیل کلر سیداں سے بٹیر کے ایک غیرقانونی شکاری کو جال سمیت گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 4جنگلی بٹیر برآمد کرلیے اور کیس کمپائونڈ کرنے کی درخواست پر مبلغ 12 ہزار روپے جرمانہ کرکے پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کردئیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں