پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہونے کے خلاف قرارداد جمع

جن وزرا ء ،ارکان کی وجہ سے تاخیر ہوتی ہے ان سے اخراجات کا پیسہ وصول کیا جائے ‘ مطالبہ

منگل 23 اپریل 2024 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی شیخ امتیاز محمود نے قرارداد جمع کروائی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ موجود اسمبلی کا اجلاس وزرا ء کی عدم دلچسپی کے باعث مسلسل تاخیر سے شروع ہورہا ہے،اجلاس تاخیر سے شروع اوروقت کی کمی کے باعث بیشتر ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے سے محروم رہ جاتے ہیں،ہر اجلاس پر ایک دن کا خرچہ لاکھوں روپے آتا ہے جو غریب اور مقروض عوام کا پیسہ ہے ۔

قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جن وزرا ء اور ارکان اسمبلی کی وجہ سے اجلاس میں تاخیر ہوتی ہے ان سے بجلی اور دیگر اخراجات کا پیسہ وصول کیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں