گورنرگلگت بلتستان سے مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان کی ملاقات

منگل 23 اپریل 2024 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت گلگت بلتستان کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ گورنر سید مہدی شاہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے معاملے پر ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور امید ہے یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ندیم پہلوان کو دورہ گلگت بلتستان کی دعوت دیتے ہوئے ان کی بطور چیئرمین پاکستان ریسلنگ خدمات کو بھی سراہا ۔ محمد ندیم پہلوان نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی حسن سے مالا مال خطہ ہے اس لئے یہاں کی سیاحت کے شعبے میں اصلاحات لا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ سیاحت کی ترقی سے عوام کو روزگار کے مواقع میسر آنے سے ان کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی اور مقامی دستکاری کی صنعت بھی ترقی کرے گی ۔ انہوں نے گورنر سید مہدی شاہ کی جانب سے دورہ گلگت بلتستان کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے وفد کے ہمراہ جلد دورہ کریں گے اور خاص طو رپر کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی تجاویز دی جائیں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں