آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

بدھ 24 اپریل 2024 19:20

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی،آئی جی پنجاب نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا اور کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں