پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لئے مختلف ریفارمز پر کام کر رہے ہیں‘ نورالامین مینگل

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کی ہوم سیکرٹری کی ملاقات ،لا اینڈ آرڈرز کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار

بدھ 24 اپریل 2024 19:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور ہوم سیکرٹری پنجاب نورالاامین مینگل کی ملاقات ہوئی۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے لا اینڈ آرڈرز کی صورتحال پر محکمہ داخلہ پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ہوم سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لئے مختلف ریفارمز پر کام کر رہے ہیں، پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لئے ویڈیو کال، کارپٹ انڈسٹری ، ٹف ٹائل ، موم بتی کی انڈسٹری لگانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے جیلوں میں کیے جانے والے ریفارمز پر محکمہ داخلہ پنجاب کی کارکردگی کو سراہا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں