شہری کیخلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ ، عدالت کا ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ کا حکم

بدھ 24 اپریل 2024 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) ایڈیشنل سیشن جج کی مقامی عدالت نے شہری فیصل احمد کے خلاف منشیات کا بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر تھانہ سمن آباد کے ایس ایچ او اور تفتیشی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ سمن آباد پولیس کی زیادتی کا شکار ہونے والے شہری فیصل احمد کی اہلیہ اپنے بچوں کے ہمراہ گزشتہ روز انصاف کے حصول کے لیے سیشن کورٹ پہنچ گئی جس نے اپنے بہنوئی عاطف پر الزام عائد کیا کہ وہ پنجاب پولیس کا ملازم ہے اور اسی نے ہی اپنے پیٹی بھائیوں سے مل کر اس کے شوہر کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں