لیسکو کاتمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کیخلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ

بدھ 24 اپریل 2024 20:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) لیسکو نے تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کیخلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، گریڈ بیس کے افسران کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں،چیف انجینئر، ڈپٹی ڈائریکٹرز پر مشتمل ہر سرکل میں انکوائری کمیٹی بنا دی گئی،تحقیقاتی کمیٹیوں کو 15 روز میں رپورٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، بتایا گیا ہے کہ اووربلنگ کرنے والوں کا تعین کرکے رپورٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، اس حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کب سے کتنی اووربلنگ ہوئی، کس نے کروائی، انکوائری کر کے رپورٹ فراہم کی جائے،اووربلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے کریک ڈاؤن کے بعد لیسکو نے انکوائری شروع کی ، وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، وزیراعظم اور پاور ڈویژن نے اووربلنگ کرنے والوں کیخلاف آپریشن کی حمایت کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں