خاتون پرتشدد اورہراسمنٹ مقدمہ میں تفتیشی افسرکو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 24 اپریل 2024 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) لاہور کی سیشن کورٹ نے خاتون پر تشدد کرنے اور ہراساں کرنے کے مقدمے میں ملزم غلام فرید ، حافظ یاسر اور حافظ ناصر کی عبوری ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام نے عبوری ضمانت پر سماعت کی دوران سماعت مقدمے کے مدعی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے اہلیہ کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اہلیہ کو بچوں کے سامنے تشدد کیا گیا اورملزمان کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں،عدالت ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے۔

ملزمان کے وکلا نے موقف اختیارکیا کہ پولیس نے حقائق کے منافی مقدمہ درج کیا، عدالت عبوری ضمانت منظورکرے، عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کی چارمئی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی،اور تفتیشی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ملزمان کے خلاف تھانہ ہنجروال پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں