ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایف آئی اے انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے مختلف کارروائیوں کے دوران 2انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو جانڈیوالہ روڈ شیخوپورہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں ارشاد حسین اور ساجد حسین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ ملزم ارشاد حسین سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث تھا، ملزم نے شہری کو دبئی بھجوانے کے لیے 3لاکھ 12 ہزار روپے ہتھیائے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ساجد حسین نے شکایت کنندہ سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے، ملزم نے شکایت کنندہ سے 5عدد پاسپورٹ اور 10 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔حکام نے مزید بتایا کہ ملزم ساجد حسین پی آئی اے میں ملازم ہے جو پیسے وصول کرنے کے بعد شہری کو سعودی عرب بھجوانے میں ناکام رہا، گرفتاری کے بعد ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں