وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے

قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس، انکوائری کا حکم

بدھ 24 اپریل 2024 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں بوائلر پھٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے بوائلر پھٹنے کے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ورکرز سیفٹی کے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ ورکرز سیفٹی گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے والے فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں