پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا

بدھ 24 اپریل 2024 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) تھانہ شیرا کوٹ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا اور اغواء کے مقدمہ میں ملوث ملزم انور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے بچی کو اغوا کرنے کے بعد ایک مکان کے کمرے میں بند کر کے باہر سے تالا لگا رکھا تھا۔ پولیس نے بچی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں