صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی زیر نگرانی طلبہ کیلئے 20ہزار بائیکس فراہمی سکیم کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس

بدھ 24 اپریل 2024 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر نگرانی ٹرانسپورٹ ہائوس میں طلبا کیلئے 20 ہزار بائیکس فراہمی سکیم کے سلسلہ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے آخری تاریخ سے قبل سٹوڈنٹس کیلئے تمام اضلاع میں روڈ شوز کرنے پر زور دیتے ہوا کہا کہ سٹوڈنٹس کی سکیم میں دلچسپی بڑھانے کیلئے ان کی درست رہنمائی بہت ضروری ہے۔

بہت سے سٹوڈنٹس سکیم میں اپلائی کرنا چاہتے ہیں مگر ان کے پاس درست معلومات نہیں۔ یونیورسٹیز سمیت تمام اہم مقامات پر روڈ شوز سے سکیم میں اپلائی کرنے والوں کی تعداد کئی گنا بڑھ جائیگی۔ اب تک کی کاوشوں سے بائیکس لینے کے خواہشمند افراد کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بائیکس سکیم کے ضمن میں فیصل آباد کا دورہ بہت کامیاب رہا، سٹوڈنٹس کی دلچسپی غیر معمولی ہے۔

ہمارا پہلا مقصد اپنے سٹوڈنٹس کو آسان اور سستی سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ اگلے مرحلوں میں سٹوڈنٹس کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو بھی سکیم میں شامل کریں گے۔ سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے میں خود بھی مختلف اضلاع اور یونیورسٹیز کے دورے کر رہا ہوں۔ بائیکس سکیم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سالوں یاد رکھی جانے والی ایک کاوش ہے۔ سٹوڈنٹس کیلئے بائیکس محض ایک سکیم نہیں بلکہ خدمت ہے جو ہم کرتے رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں