آئی جی پنجاب کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب، ڈی پی او مظفر گڑھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم

بدھ 24 اپریل 2024 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کربی ایس سی کی طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی تمام پہلوئوں سے تفتیش کی جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں