ٰ ویٹرنری یونیورسٹی نے ڈاکٹر علا مہ اقبال کی چھیا سیویں برسی کے حوا لے سے سیمینار کا انعقاد کیا

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کی قرات و نعت سو سا ئٹی، قر طاس اور کر یکٹر بلڈنگ سو سا ئٹی نے گذشتہ روز ڈاکٹر علا مہ اقبال کی چھیا سیویں برسی کے حوا لے سے سیمینار کا انعقاد سٹی کیمپس میں کیا۔ جس میں دار لا خلاص مرکز تحقیقی پاکستان کے فائونڈر ڈاکٹر شہزاد مجددی نے بطور مہمان خصو صی جبکہ پنجاب ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے ڈائر یکٹر/کو آرڈینئٹر ڈا کٹر را نا تنویر قا سم نے بطور گیسٹ آف آ نرز شر کت کی ۔

سیمینار میں اختتامی تقریب کی صدارت وائس چانسلرمیری ٹو رئیس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس(ستارہ امتیاز) نے کی اور بر صغیر پاک و ہند کے مسلما نو ں کے لیئے علیحدہ ملک کا تصور پیش کرنے اور اپنی شا عری سے مسلما نو ں کو آ زادی کے لیئے بیدار کرنے سے متعلقہ گراں قدر کا وشوں کو سرا ہتے ہو ئے ڈاکٹر علا مہ اقبال کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار کی دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درانی، کنوینرقرات و نعت سو سا ئٹی ڈاکٹر سرور صدیق ، طارق محمود با جوہ، ڈاکٹر محمد اسد علی، ڈاکٹر غلام مصطفی کے علا وہ طلبہ کی بڑی تعداد نے سیمینار میں شر کت کی۔ سیمینار میں مہمان سپیکرز نے مفکر پاکستان ڈاکٹر علا مہ اقبال کی حضرت محمد ﷺ کے ساتھ محبت، اقبالیات کے تصور اور اُن کے افکار ،فلسفہ بالخصو ص جو پیغام انہوں نے سوچ بچار پر ما ئل کرنے والی شا عری کے زریعے نو جوان نسل کودیا سے متعلقہ مختلف پہلو ئو ں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں