ئ*امام مسجد اقصی کے فرزندو رکن فلسطین پارلیمنٹ میمون اسعد تمیمی 28اپریل کو پہنچیں گے

بدھ 24 اپریل 2024 20:00

Nلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس مسجد اقصی کے امام کے فرزندو رکن فسلطین پارلیمنٹ میمون اسعد تمیمی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی دعوت پر 28 اپریل روز اتوار کو پندرہ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر جمعیت اہل حدیث پاکستان کی قیادت و ذمہ دران ان کا بھر پور استقبال کرے گی اور انہیں خوش آمدید کہے گی۔

اپنے دورے کے دوران میمون اسعد تمیمی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی مرکزی قیادت کے علاوہ دیگر عمائدین، جہود علمائے کرام ملاقاتیں کرکے غزہ، فلسطین میں اسرائیلی بر بریت کے خلاف ہونے والے مظالم پر روشنی ڈالیں گے۔امام بیت المقدس میمون اسعد تمیمی یکم مئی کو مر کز ابن مالک پاکستان منٹ سٹاپ نزد گورمے بیکری جی ٹی روڈ شالیمار ٹاؤن میں ’’قومی فلسطین کانفرنس‘‘سے خطاب اور فلسطین واک میں خصوصی شرکت کر یں گے اس کے علا وہ 3 مئی ملتان، خانیوال،5 مئی اسلام آباد، 7 مئی کو فیصل آباد میں جمعیت اہلحدیث پاکستان کی مر کزی قیادت کے ہمراہ ’’دعوت اہلحدیث کانفرنس‘‘، 10مئی مرکز قرآن و سنہ اسلامک سینٹر جمعیت اہل حدیث کے مرکزی سیکر ٹریٹ میں عظیم الشان خطبہ جمعہ ارشاد فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

صدر جمعیت اہل حدیث پاکستان علامہ ہشام الہی ظہیر نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہمارے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ فرزند مسجد اقصی امام میمون اسعد تمیمی پاکستان کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں۔آج پو ری دنیا کی اٴْمت مٴْسلمہ اور ہر فرد فلسطین، غزہ کی صورتحال پر پریشان، غمگین، بے چین ہے۔ مسجد اقصی اور غزہ میں ہونے والے اسرائیل کے مظالم پر ہر شخص خون کے آنسو رو رہا ہے نہتے فلسطینیوں کے ظلم و بربریت کی جو داستانیں رقم کی جا رہی ہیں اٴْس کی کوئی بد ترین مثال نہیں ملتی ان مظالم میں روز بروز اضافہ ہو تا چلا جا رہا ہے اور عالم اسلام کی سفاکی کا عالم یہ ہے کہ یہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں