پنجاب اسمبلی اجلاس :حکومتی اور اپوزیشن اراکین کا گندم خریداری مہم کے حوالے سے تحفظات کا اظہار ،لوکل گورنمنٹ قانون میں ترمیم کی قرارداد منظور
بدھ 24 اپریل 2024 20:10
(جاری ہے)
اجلاس کے آغاز پراپوزیشن رکن اسد محمود کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کے بارے میں سوالوں کے جوابات متعلقہ وزیر خواجہ سلمان رفیق نے دئیے۔صوبائی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ سرگودھا کارڈیک انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کا آغاز کرنا ہے جس کے لئے آٹھ سے نو ارب روپے کے فنڈز چاہئیں۔
اپوزیشن رکن رانا شہباز نے کہا کہ جھنگ میں کوئی ٹیچنگ ہسپتال نہیں ہے وہاں ٹیچنگ ہسپتال بنایا جائے جس کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کے ساتھ جھنگ کی کوآرڈینیشن کرواسکتے ہیں،ڈی ایچ کیو اور آر ایس سی کو چوبیس گھنٹے کے لئے کھولنے جارہے ہیں یہ چوبیس گھنٹے کام کریں گے۔اپوزیشن کی جانب سے نقطہ اٹھایا گیا کہ گندم کی فی من امدادی قیمت 3900روپے مقرر کی گئی ہے لیکن خریدی نہیں جارہی ۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حکومت کے پاس امپورٹ کی گئی گندم کا بڑا سٹاک پڑا ہے،کسان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،وزیر زراعت اور وزیر پارلیمانی امور وزیر اعلی سے ملاقات کرکے ساری صورتحال بتائیں،کسان کا کون سوچے گا،اگر کسان مطمئن نہیں ہے تو پالیسی کا کیا کرنا ہے،ایک پورا دن زراعت کے لئے رکھا جائے گا۔وزیر زراعت عاشق کرمانی نے کہا کہ نگران حکومت نے شارٹ فال میں گندم امپورٹ کر لی تھی،پچھلے سال اچھی قیمت ملی ،اس بار بمپر کراپ ہوئی،وزیر خوراک کے ساتھ مل کر اس پر مشاورت کر رہے ہیں،پنجاب میں کسان کو سبسڈی کے لیے کسان کارڈ فراہم کر رہے ہیں۔حکومتی رکن رانا اقبال نے تجویز دی کہ ایک دن زراعت پر بحث کا ضرور رکھا جائے ،اس وقت کسان بہت مشکل میں ہے۔ وزیر زراعت عاشق حسین نے ایوان کو یقین دھانی کرائی کہ آج ہی وزیر خوراک کے سامنے تمام تجاویز رکھوں گا،مشکل فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلی نے زراعت پر چھ میٹنگز کی ہیں،وزیر اعلی کی سب سے زیادہ اہمیت ساڑھے بارہ ایکڑ کا کسان ہے،بینک آف پنجاب کے ساتھ مل کر ڈیڑھ سو ارب کے بلاسود قرضے دینے جارہے ہیں،سرکاری کھالاجات کی لائٹنگ ہونے جارہی ہے،سولر رائزیشن کا طریقہ کار بننے جارہا ہے،پہلی بار تیس ہزار کے قریب کسانوں کو مشینری دینے جارہے ہیں ،پانچ سو نئے فریش گریجوایٹس لے کر آرہے ہیں ،پہلی بار ہیوی فنڈنگ کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کوساتھ ملا کر ریسرچ پر کام کررہے ہیں ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ہیلتھ اتھارٹیز کی آڈٹ رپورٹ 2021-22 ،ایجوکیشن اتھارٹیز کی آڈٹ رپورٹ 2021-22،میونسپل کمیٹی چونیاں، ضلع قصور کی غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی پر ٹیکس کے حسابات کی آڈٹ رپورٹ مالی سال 2009-08تا 2017،2018،2019-2020 اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، جنوبی پنجاب کی پانچ میونسپل کارپوریشنز کے حسابات کی آڈٹ رپورٹ برائے 2019-20 ایوان میں پیش کی گئیں۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں لیگی رکن اسمبلی رانا منور حسین نے قومی اسمبلی کی طرح پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں قومی ترانہ پڑھنے کی تجویز دیدی۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس کے آغاز میں قومی ترانہ پڑھنے کی منظوری کیلئے کمیٹی بنادی،کمیٹی پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترمیم کرکے قومی ترانہ پڑھنے کی منظوری دے گی۔ایوان میں لوکل گورنمنٹ قانون میں ترمیم کی قرارداد ایوان سے منظور کرا لی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مری اور ایسے پہاڑی علاقوں میں یونین کونسل کی آبادی پچیس ہزار سے کم کرکے چھ ہزار کی جائے اورمری میں ضلع کونسل قائم کی جائے۔بعدا زاں ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس بروز جمعرات مورخہ 25اپریل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکی پہلی چیف منسٹر پنک گیمزکی اختتامی تقریب میں شرکت کی ،فاتح لاہورکالج فارویمن ..
وزیر اعلی پنجاب کا تاندلیانوالا میں زہریلی چیز کھانے سے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس،آئی ..
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان، پاکستانی ..
وزیر اعلی مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات،ددوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
وفاقی وزیرداخلہ کا پولیس گاڑی پر فائرنگ کرنیوالے 4دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنیوالی پولیس ٹیم کو خراج ..
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی عوامی نیشنل پارٹی کا صدر منتخب ہونے پر سینیٹر ایمل ولی خان کو مبارکباد
ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے جدید ترین پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ناگزیر ،جلد الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں،مریم ..
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
8 مئی بدھ کو ہلال کی رویت ممکن نہیں،یکم ذی القعدہ جمعتہ المبارک 10مئی کو ہو گی،خالد اعجاز مفتی
ض*امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات
eموبائل پولیس خدمت مرکز/ سہولیات کی فراہمی پر گامزن
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر