rلاہور: ضلعی انتظامیہ نے 397سکیموں کیلئے 34ارب روپے مانگ لئے

بدھ 24 اپریل 2024 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر لاہور کی 397سکیموں کے لیے 34ارب روپے مانگ لیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے محکمہ پی اینڈ ڈی کو ایک مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سکیموں کے لیے بجٹ کی منظوری کی صورت میں فنڈز میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کو ادا کیے جائیں گے، تاہم امکان ہے کہ مذکورہ بجٹ نئے مالی سال 2024-25کے بجٹ میں جاری کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں