آئی سی ٹی تعلیم سے لڑکیوں کو ایسی سکلز پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے، وزیرِ اعلی مریم نواز کا لڑکیوں کیلئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے عالمی دن پر پیغام

جمعرات 25 اپریل 2024 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی خواتین کو بااختیار بنانے کے مواقع فراہم کرتا ہے، اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہماری بچیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلز حاصل کریں، پنجاب کو ایسا آئی سی ٹی بیسڈ صوبہ بنانا چاہتی ہوں جہاں صنفی امتیاز کے بغیر ٹیکنالوجی سب کے لیے قابل رسائی ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لڑکیوں کیلئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو آئی سی ٹی سکلز سے با اختیار بنا کرترقی کے بے شمار مواقع پیدا کرنا چاہتی ہوں، نالج بیسڈ اکانومی،مالیاتی ٹیکنالوجی (FinTech) اور اداروں کو ڈیجیٹلائزیشن پر پوری توجہ مرکوز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل خواندگی اور انٹرپرینیورشپ اور ای کامرس کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

پاکستان میں لڑکیوں کو آئی سی ٹی اور فری لانسنگ کے ذریعے با اختیار بنایا جا سکتا ہے، خواتین آئی سی ٹی ڈیجیٹل اسپیس کے ذریعے آمدنی کے نئے ذرائع تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فری لانسنگ ان لڑکیوں کو گھر سے کام کرتے ہوئے روزی کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔آئی سی ٹی تعلیم سے لڑکیوں کو ایسی سکلز پیدا کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے جن کی عالمی مارکیٹ میں مانگ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں