چ*مفت درسی کتب کی فراہمی کے لیے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو 3ارب روپے جاری

جمعرات 25 اپریل 2024 21:30

' لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو مفت درسی کتب کی فراہمی کے لیے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو 3ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جاری کیے گئے بجٹ سے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری سکولوں کے بچوں کو مفت درسی کتب فراہم کرے گا مزید براں محکمہ خزانہ پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے 41اضلاع کے سرکاری سکولوں کو 6ارب روپے کا نان سیلری بجٹ بھی جاری کر دیا ہے جس سے سکولوں کی انتظامیہ اپنے اپنے سکولوں کے یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی سمیت دیگر اخراجات پورے کریں گے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں