لاہور ماسٹر پلان مقدمہ میں قیصرہ الہی ودیگر کی عبوری ضمانتیں خارج کرانے کی درخواست پر جواب طلب

جمعرات 25 اپریل 2024 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ماسٹر پلان 2050 ء میں غیر قانونی اراضی شامل کرانے کے مقدمے میں سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی ودیگر کی عبوری ضمانتیں خارج کرانے کی پراسیکیوشن کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی ، پنجاب حکومت کی طرف سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل علی حسن نے درخواست میں موقف اپنایا کہ راسخ الہی و دیگر ملزمان کیخلاف اینٹی کرپشن لاہور میں مقدمہ درج ہے ،راسخ الہی ، قیصرہ الہی، زارا الہی اور سابق ڈی جی عامر احمد خان کی عبوری ضمانت غیر قانونی منظور کی گئی ،موضع ابوبکر میں راسخ الہی اور فیملی ممبران کی اراضی تھی ،موضع ابوبکر کو غیر قانونی طور پرراسخ الہی ودیگر فیملی ممبران کو فائدہ پہنچانے کیلئے ماسٹر پلان میں شامل کیا گیا ،تحقیقات میں راسخ الہی و دیگر ملوث پائے گئے ہیں ،عدالت اینٹی کرپشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار اورقیصرہ الہی وراسخ الہی سمیت دیگرملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں