لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی

جمعرات 25 اپریل 2024 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی،فرح شہزادی کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ بچوں کیخلاف کوئی انکوائری نہیں ،مگر بلاجواز نام ای سی ایل میں ڈال کر بنیادی حق چھین لیاگیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بچے آزاد اور خودمختار ہیں،اگر ان کیخلاف کوئی انکوائری نہیں تو کس بنیاد پر بچوں کو ملک سے باہر جانے سے روکاجا سکتا ہے؟سرکاری وکیل نے کہا کہ بچوں کے نام ابھی تک کوئی جائیداد نہیں ،ان کی والدہ کیخلاف انکوائری چل رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں