لاہور ،مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق

جمعہ 26 اپریل 2024 13:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق شادمان کے علاقہ میں ٹریفک حادثے کی زخمی 45 سالہ گداگر خاتون دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی ،شاہدرہ کے علاقہ بیگم کوٹ میں 65سالہ معمر شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا ۔

(جاری ہے)

شمالی چھائونی کے علاقہ میں 70سالہ بزرگ شہری دوران نماز حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گئی ۔

جنوبی چھائونی سے معمر شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔جبکہ چوکی گلدشٹ ٹائون 25 سالہ نوجوان نشہ کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا۔جس کی شناخت 25سالہ شہروز ولد خالد کے نام سے ہوئی ،پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد جمع کر کے مختلف پہلوئوں پر تحقیقات شروع کر دی ۔ایدھی ترجمان کے مطابق پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں