حکومت دعوئوں کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے ‘ سنی علما کونسل

بد تر ین مہنگا ئی اور بیروز گاری نے عوام کے چہروں سے مسکرائٹ چھین لی ہے ‘ مولانا حافظ حسین احمد

جمعہ 26 اپریل 2024 13:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ حکومت دعوئوں کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے، حکمران دعوئوں وبے عمل اعلانات کی بجائے ملک کے عوام کے سلگتے اجتماعی مسائل فوری حل کریں، بد تر ین مہنگا ئی اور بیروز گاری نے عوام کے چہروں سے مسکرائٹ چھین لی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈالروں کے عوض امت مسلمہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، حماس کے مجاہدین نے جذبہ ایمانی سے ٹیکنالوجی سے لیس طاقت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور پوری امت کو مزاحمت کا سبق سکھایا، اہل غزہ نے بتا دیا کہ اقامت دین کی جدوجہد اور قرآن کے مطابق زندگی کیسے گزاری جاتی ہے۔امت کا بچہ بچہ چاہتا ہے کہ اہل فلسطین کے حق میں شانہ بشانہ لڑے، ثابت ہو گیا کہ غزہ والے سرنڈر کرنے والے نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں