دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 26 اپریل 2024 13:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 30ہزار800کیوسک اور اخرج 5ہزار کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 63ہزار800کیوسک اور اخراج 63ہزار800 کیوسک، خیرآباد پل میں آمد 67ہزار300کیوسک اور اخرج 67ہزار300کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 63ہزار700کیوسک اور اخراج25 ہزارکیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 21ہزار 300کیوسک اور اخراج 12ہزار800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

بیراج:جناح میں آمد 57ہزار200 کیوسک اور اخراج 52ہزار700کیوسک، چشمہ میں58ہزار کیوسک اوراخراج60ہزار کیوسک، تونسہ میں آمد 68ہزارکیوسک اور اخراج56ہزارکیوسک،گدو میں آمد58ہزار 800کیوسک اور اخراج58ہزار800کیوسک، سکھر میں آمد 48ہزار کیوسک اور اخراج 19ہزار 800کیوسک، کوٹری میں آمد 5ہزار600 کیوسک اور اخراج300کیوسک،تریموں میں آمد16ہزار 800کیوسک اور اخراج 5ہزار 400کیوسک ، پنجند میں آمد15ہزار600کیوسک اور اخراج 6 ہزار 100کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر: تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ 1448.73فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.066ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1142.65فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.499ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.90فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.223ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں