عوام کو صاف پانی، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہرفورم پر بات کریں گے‘ذبیح اللہ بلگن

ملک کے نوجوان مایوس ہیں، 76برس تک حکمرانی کرنے والے اسکے ذمہ دار ہیں‘رہنما جماعت اسلامی

جمعہ 26 اپریل 2024 17:00

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) جماعت اسلامی کے رہنما ذبیح اللہ بلگن نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہرفورم پر بات کریں گے،اس وقت سب بند گلی میں پھنس چکے ہیں، یہ نظام نہیں چلے گا، اس کو جتنا جلدی ہوسکے بہتر کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر ملک کا مزید نقصان ہوگا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی اصولوں کی بنیاد پر سب سے بات کرنے اور ڈائیلاگ کے اہتمام کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

تعلیم قومی مسئلہ ہے، اٹھارویں ترمیم میں تعلیم صوبوں کو منتقل کردی گئی، اس میں مزید ترمیم کی ضرورت ہے، تعلیم کو قومی پالیسی کا درجہ دیا جائے، یکساں نصاب کے ساتھ یکساں نظام تعلیم کی بات کرتے ہیں۔ ذبیح اللہ بلگن نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلے گی، نوجوان مایوس ہیں، 76برس تک حکمرانی کرنے والے اس کے ذمہ دار ہیں، خواتین کے حقوق اور انہیں وراثت میں حق دلانے کے لیے جدوجہد کریں گے،عوام کو صاف پانی، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہرفورم پر بات کریں گے۔ انہوں نے غزہ میں مجاہدین اور اہل فلسطین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مسئلہ فلسطین پوری انسانیت، امت کا مسئلہ ہے، ہمارے لیے یہ ایمان کا مسئلہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں