صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس

جمعہ 26 اپریل 2024 17:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مری امپرومنٹ پلان،سیالکوٹ وزیرآباد روڈ اور سرگودھا بائی پاس کی تعمیر پرصوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس موقع پر بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مری کو پیچ فری بنانے کے منصوبہ پر کام جاری ہے،مری میں14 شاہراہوں کو پیچ فری کیا جا رہا ہے،اگلے ماہ تک14 شاہراہوں کو پیچ فری منصوبہ کو مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ37 کلومیٹر سیالکوٹ وزیر آباد شاہراہ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔وزیر آباد، سیالکوٹ کو لاہور سیالکوٹ موٹروے اور سیالکوٹ ڈرائی پورٹ سے ملائے گی۔تین ماہ تک اس پروجیکٹ کو مکمل کیا جائے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ31 کلومیٹر سرگودھا بائی پاس تعمیر پر کام جاری ہے۔بائی پاس کی تعمیر سے روزانہ سات ہزار گاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔سرگودھا، فیصل آباد، خوشاب، میانوالی، بنوں بھلوال جانے والی ٹریفک کو فائدہ ہوگا اور ماہ جون تک اس پروجیکٹ کو مکمل کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں