مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریںگی۔ مسز ملک

7پانچ سال کے دوران پنجاب ایک خوبصورت اور ترقی یافتہ پنجاب بنے گا،روٹی کی قیمت میں کمی اور ایئر ایمبولینس مریم نواز کے عوامی نوعیت کے فیصلے ہیں۔صدر کلچرل ونگ

جمعہ 26 اپریل 2024 22:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کلچرل ونگ پنجاب کی صدر مسز نسرین اختر ملک نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریںگی، پانچ سال کے دوران پنجاب ایک خوبصورت اور ترقی یافتہ پنجاب بنے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا مشن عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

روٹی کی قیمت میں کمی اور ایئر ایمبولینس مریم نواز کے عوامی نوعیت کے فیصلے ہیں۔

(جاری ہے)

عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کی راہ میں جو بھی رکاوٹ بنے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔پنجاب حکومت روٹی کی قیمت کے فیصلے پر ہر صورت عمل درآمد کروائے گی۔ تندور مالکان کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ اگر اب آٹے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی ہے تو اس کا ریلیف بھی عام آدمی کو ملنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف اور علی امین گنڈا پور کا مشن پروپیگنڈے کے ذریعے عوام میں نفرت پیدا کرنا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں ڈیڑھ ماہ کے دوران عام آدمی کو ایک بھی ریلیف نہیں فراہم کیا گیا۔ جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز ایک ماہ میں 30 سے زیادہ عوامی نوعیت کے پروجیکٹ متعارف کروا چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں