بحریہ یونیورسٹی، لاہور کیمپس کے طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا

طلبہ نے پاک فوج کے ساز و سامان اور ہتھیاروں کا معائنہ کیا، طلبہ کا آرمی میوزیم لاہور کا تفصیلی دورہ ، وفد کو مختلف ادوار کی تاریخ بارے بخوبی بریف کیا گیا، طلبہ نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دلچسپی کے ساتھ مشاہدہ کیا

جمعہ 26 اپریل 2024 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) بحریہ یونیورسٹی، لاہور کیمپس کے طلبہ نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا، طلبہ نے پاک فوج کے ساز و سامان اور ہتھیاروں کا معائنہ کیا، طلبہ کا آرمی میوزیم لاہور کا تفصیلی دورہ ، وفد کو مختلف ادوار کی تاریخ بارے بخوبی بریف کیا گیا، طلبہ نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دلچسپی کے ساتھ مشاہدہ کیا،بحریہ یونیورسٹی، لاہور کیمپس کے سو سے زائد طلبا و طالبات نے اساتذہ کے ہمراہ لاہور گیریڑن میں فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا، طلبہ نے پاک فوج کے ساز و سامان اور ہتھیاروں کا معائنہ کیا، اس کے بعد طلبہ نے آرمی میوزیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا ، میوزیم میں وفد کو مختلف ادوار کی تاریخ بارے بخوبی بریف کیا گیا، طلبہ نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دلچسپی کے ساتھ مشاہدہ کیا، شام کو طلبہ نے واہگہ بارڈر جوائنٹ چیک پوسٹ پر پاکستان رینجرز کی پرچم اتارنے کی جاندار اور شاندار پریڈ دیکھی، تقریب کے دوران طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا ، فضا ملی نغموں اور حاضرین کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں