پنجاب بھر کی جیلوں کی فضائی نگرانی کرنے کا فیصلہ

جمعہ 26 اپریل 2024 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) محکمہ جیلخانہ جات نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں کی فضائی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات جیلوں کی فضائی نگرانی کے لئے 100 ڈرون خریدے گا جس کے لئے ابتدائی طور پر آئی جی پولیس جیل خانہ جات نے پنجاب حکومت سے 3 کروڑ روپے مانگ لئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سنٹرل جیلوں کے لیے تین تین اور دیگر چھوٹی جیلوں کے لئے دو دو ڈرون خریدے جائیں گے جن کی مدد سے جیلوں کے قیدیوں کے درمیان ہونے والے تصادم، جیلوں کے کچن کے معاملات، بیرکوں سمیت جیلوں کی اندرونی اور بیرونی دیواروں کے ساتھ ساتھ بیرکوں کے کھلنے اور بند ہونے کے معاملات کی بذریعہ ڈرون فضائی نگرانی کی جائے گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں