لاہور ڈویژن میں میں غیرقانونی نجی ہائوسنگ سکیموں کی تعداد میں اضافہ

جمعہ 26 اپریل 2024 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت لاہور ڈویژن میں میں غیرقانونی نجی ہائوسنگ سکیموں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل شہر لاہور میں غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کی تعداد 160 تھی جو ایل ڈی اے کی سست روی کے باعث تعداد بڑھ کر 200 سے تجاوز کر گئی۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہور ڈویژن میں غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی تعداد 500سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ پولیس کی الیکشن ڈیوٹی سمیت دیگر مصروفیات کے باعث غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکی۔

لاہور میں یہ سکیمیں کنال روڈ، جنوبی لاہور، واہگہ سمیت دیگر علاقوں میں جبکہ لاہور سمیت شیخوپورہ، ننکانہ اور قصور میںبھی غیر قانونی ہائوسنگ سکیمیں موجود ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں