الحمراء میں بچوں کے پسندیدہ شوز پتلی تماشہ اور میجک شو پیش

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ فن کے ذریعے بچوں کی تربیت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے،بچوں کو معیاری تفریح فراہم کرنا اور ان تک اچھا شہری بننے کا پیغام پہنچنا بلاشبہ قابل تعریف کام ہے جس کے کرنے پر میں پتلی تماشہ اور میج شوز کے آرٹسٹ کی خدمات کو سراہتا ہوں۔

انھوں نے الحمراء میں ہفتہ وار بچوں کے شوز دیکھے ،آرٹسٹوں اور پروگرام میں آئے ہوئے بچوں سے ملے اور انھیں الحمراء کے پروگرامز کاحصہ بننے پر شاباش دی۔

(جاری ہے)

الحمراء ہر ہفتہ کو پتلی تماشہ اور میجک شو کا انعقاد کر رہاہے ،رواں ہفتہ بھی الحمراء میں بچوں کے پسندیدہ شوز پتلی تماشہ اور میجک شو پیش کیا گیا۔بچوں نے آرٹسٹوں کی پرفارمنس دیکھی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق علی بسرا نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔پتلی تماشہ اور میجک شو کے آرٹسٹ محمد عقیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ہنستے مسکراتے چہرے دیکھ کر بہت حوصلہ ملتا ہے۔بچوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمراء میں آ کر یہ شوز دیکھنا اچھا لگا ،بہت مزہ آیا ،ہفتہ بھر کی پڑھائی کی تھکن دور ہوگئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں