وزیرزراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی کا لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے سیمین پروڈکشن یونٹ،قادر آباد ساہیوال کا دورہ

منگل 30 اپریل 2024 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے سیمین پروڈکشن یونٹ (Semen Production Unit)،قادر آباد ساہیوال کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب مسعود انور،ڈی جی(توسیع)ڈاکٹر آصف سلیمان ساہی اور ڈی جی(پروڈکشن)ڈاکٹر آصف رفیق بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ کے دوران سیمین پروڈکشن یونٹ کے مقاصد اور کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کو یونٹ کی ہسٹری،انفراسٹرکچر،بریڈز،لیب ورکنگ،سٹوریج کپسٹی اور ریسرچ سہولیات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔صوبائی وزیر زراعت نے ادارہ میں چلائی جانے والی سرگرمیوں اور سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بعد ازیں صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے سنٹر کی سریوپرزرویشن(Cryopreservation) لیبارٹری اور اینمل شیڈز ہاؤسنگ نیل روای و ساہیوال کٹیل بیلز (Cattle Bulls)کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و عملہ کی کارکردگی کو سراہا۔ انھوں نے سنٹر کے صحن میں پودا لگایا۔تقریب کے اختتام پر سیکرٹری لائیو سٹاک نے وزیر زراعت پنجاب کو سوینیر پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں