شدید گرمی ،ہیٹ ویو کے خدشات، پنجاب میں کالجز کے اوقات کار تبدیل
کالجز صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک لگیں گے۔جمعہ کے روز بھی وقات کار صبح ساڑھے سات سے گیارہ ہوں گے، سیکنڈ شفٹ شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ہو گی
فیصل علوی منگل 21 مئی 2024 11:06
(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے27 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر کا امکان ہے۔
اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں آج سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی 21 سے27 مئی کے دوران ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو ہیلپ لائن، مساجد میں اعلانات اور میڈیا کے ذریعے آگاہی کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہسپتالوں میں خصوصی کاو¿نٹر بنانے اورادویات کی دستیابی یقینی بنانے اور محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی بھی ہدایات کی ہے۔اس کے علاوہ اسکول ٹائمنگز میں کمی کے ساتھ 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو چھٹیاں دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روزپنجاب میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکول ہیٹ ویو کے پیش نظر 25 مئی سے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیاگیاتھا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور غیر سرکاری سکول ہیٹ ویو کے پیش نظر 25 مئی سے 31 مئی تک بند رہیں گے۔ تاہم جن سکولوں میں امتحانات منعقد کئے جا رہے ہیں انہیں تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے امتحانات کیلئے اجازت دی گئی تھی۔اس سے قبل پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گورنر پنجاب نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں خصوصی طالبات کے لئے سنٹر کا افتتاح کر دیا
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے ہدایات دیں
صوبائی وزیر زراعت نے ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور میں لمپی سکن ڈیزیز کی ویکسین کا افتتاح کر دیا
16 سے 18 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ، ترجمان
کسان کارڈ کیلئے اب تک سوا لاکھ کاشتکار رجسٹریشن کروا چکے ہیں، سیکرٹری زراعت
پنجاب پولیس کا کمیونٹی پولیسنگ، شہریوں کے مسائل کے ازالے کیلئے مستحسن اقدام
پولیس اہلکاروں ،انکے اہلخانہ کو علاج معالجے کیلئے مزید 18 لاکھ روپے جاری
ْراغب حسین نعیمی کی قیادت میںعلماء وفد کی ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان سے ملاقات
چالیسویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس میں شامل زیر تربیت افسران کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب روزگار سکیم میں تیزی لانے کا فیصلہ
پنجاب بھرمیں 1372ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق، 1431زخمی
واسا لاہور کی عید الاضحی پرٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
13بچوں کے جاں بحق ہونے کا سانحہ ، وزیراعلیٰ مریم نواز غمزدہ خاندانوں کا دکھ بانٹنے پہنچ گئیں
-
وفاقی بجٹ کے بعد مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 19 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں
-
سندھ کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں30 پنشن میں15فیصد اضافہ
-
عمران ریاض کار سرکار میں مداخلت کے کیس سے ڈسچارج، عدالتی حکم پر رہا
-
سابق وزیراعلی پرویزالٰہی سمیت دیگر کیسزمیں نیب لاہور کی ریکوری، 9کروڑ 33 لاکھ روپے قومی خزانہ میں جمع
-
گورنر سندھ سے پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین کی ملاقات
-
پشاورمیں ای سگریٹ، وپیس اور نکوٹین پاوچ پر پابندی عائد
-
خفیہ ادارے کا کام عوام کا تحفظ کرنا ہے اسے پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر لگایا گیا ہے ، عمران خان
-
عمران ریاض کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے سے ڈسچارج، رہا کر دیاگیا
-
گالم گلوچ کا کلچر ختم نہیں ہو سکتا لیکن کم ضرور ہو سکتا ہے،چیف جسٹس
-
پاکستان کو آگے لیکر جانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،صدر مملکت
-
گورنرسندھ کا صحافی سلیم جھنڈیر سے لوٹ مار کا نوٹس،ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت