رواں سال گداگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں1140مقدمات درج ہوئے

منگل 30 اپریل 2024 21:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسربلال صدیق کمیانہ نے کہاہے کہ لاہور پولیس نے رواں سال میں گداگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں1140مقدمات درج کرکی1143ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اس دوران سٹی ڈویژن میں گداگری کی275ملزمان،کینٹ میں94، سول لائنزمیں137، صدرمیں275، اقبال ٹاؤن میں135اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں227ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے بتایا کہ انسداد گداگری مہم کے تحت لاہور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سی سی پی او نے ہدایت کی کہ ی*بچوںسے بھیک منگوانے والے گداگر مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور حراست میں لیے گئے گدا گروں کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ پیشہ ور گداگروں کے ہینڈلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ شہری گداگر مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں