تمام اضلاع کو کاسٹ آف انویسٹی گیشن کا فنڈ نہ ملنے کا انکشاف

پنجاب کے کسی بھی ضلع میں کاسٹ آف انویسٹی گیشن مکمل طور پر تفتیشی افسران تک نہ پہنچی

منگل 30 اپریل 2024 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) حکومت کی جانب سے سال 2023 میں ملنے والی کاسٹ آف انویسٹی گیشن کا فنڈز کسی بھی ضلع کو مکمل طور پر نہ مل سکا،آئی جی آفس کی جانب سے لاہور سمیت تمام اضلاع کو آٹے میں نمک کے برابر کاسٹ آف انویسٹی گیشن کا فنڈ دینے کا انکشاف ہوا ہے،لاہور میں 2023ء کے دوران 3لاکھ 65ہزار مقدمات کا اندراج کیا گیا ،صرف لاہور میں کاسٹ آف انویسٹی گیشن 2ارب 28کروڑ روپے آئی،آئی جی آفس کی جانب سے لاہور پولیس کو صرف چھ کروڑ روپے کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں جاری کیے جا سکے ، تفتیشی افسران مقدمات کی تفتیش کے دوران مدعی یا ملزمان سے پیسے لے کر اخراجات چلاتے رہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کسی بھی ضلع میں کاسٹ آف انویسٹی گیشن مکمل طور پر تفتیشی افسران تک نہ پہنچی ، تمام اضلاع کی جانب سے آئی جی آفس کو کاسٹ آف انویسٹی گیشن دینے کے لیے مراسلے لکھے جا چکے ہیں ، کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی مد میں 3ہزار سے 50ہزار روپے فیس کیس تفتیشی افسران کو ادا کی جاتی ہے، دوسری جانب آئی جی آفس کی جانب سے کرپٹ افسران کی لسٹیں بھی تیار کروائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں