ڈرگ فری پنجاب: صوبہ بھر میں پولیس کا منشیات فروشوںپر کریک ڈاؤن جاری

منگل 30 اپریل 2024 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر’’ڈرگ فری پنجاب ‘‘ کے سلسلے میں صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں کا منشیات فروشوں پر کریک ڈاؤن جاری ہے ، منشیات کی سپلائی چین، آن لائن کاروبارمیں ملوث ملزمان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے 235 ٹھکانوں پر چھاپے مارے ، منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث 103 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 99 مقدمات درج ہوئے ۔

ملزمان کے قبضے سے 71 کلو چرس، 03 کلو ہیروئن،01 کلو آئس اور 1789 لٹر شراب برآمد کی گئی ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ 26 فروری سے جاری خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروشوں کے اڈوں پر 18314 چھاپے مارے گئے، منشیات کے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف 8596 مقدمات درج کرتے ہوئی9097 ملزمان گرفتار کئے گئے ،ملزمان کے قبضے سے 5991 کلو چرس، 31 کلو آئس، 103 کلو گرام ہیروئن، 216 کلو افیون، 114584 لٹر شراب بھی ملزمان کے قبضہ سے برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو منشیات کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ تمام اضلاع میں ڈرگ ہاٹ سپاٹ ایریاز کی مارکنگ کرکے ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا زہر پہنچانے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں