ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

منگل 30 اپریل 2024 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر و سی ا ی او پی پی آئی ایف ثمن رائے نے کہا ہے کہ رواں سال یونائیٹڈ نیشن فنڈ فار پاپولیشن ایکٹویٹی کیلئے سنگ میل ثا بت ہوگا۔ یہ آبادی اور ترقیاتی پروگرام کے عمل کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کے نفاذ کے 30 سالہ جائزے کی نشاندہی کرتا ہے اور یونائیٹڈ نیشن فنڈ فار پاپولیشن ایکٹویٹی سٹریٹجک پلان 2022-2025 کا وسط مدتی جائزہ اور مستقبل کے اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس کو بھی دیکھے گا۔

یہ سنگ میل بڑھتے ہوئے انسانی بحرانوں، بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناظر، بڑھتی ہوئی عدم مساوات، آب و ہوا کے اثرات، غلط معلومات میں اضافہ اور جنسی اور تولیدی صحت اور حقوق کے خلاف مسلسل پش بیک کے پس منظر میں ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سی سی آئی کی سفارشات اور مانع حمل اشیا کی حفاظت کے لیے ویب پورٹل پر ذیلی گروپوں کا مشترکہ اجلاس ڈ ائریکٹر جنرل ثمن رائے کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈاکٹر نائلہ الطاف ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)، سید محمد علی، ڈیموگرافر، پلاننگ ونگ و دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ثمن رائے نے کہا کہ ویب پورٹل کے متعلقہ محکموں اور دیگر سٹیک ہولڈرزسے زوم لنک کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا تاکہ تمام سوالات کو تیزی سے حل کیا جائے ا ور مختلف شعبوں کو سمجھنے میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ فنڈز کی دستیابی، پروکیورمنٹ کا عمل، گودام، نقل و حمل، ای ریکوزیشن، انوینٹری مینجمنٹ اور رپورٹنگ بارے معلومات مل سکے۔

پی ڈبلیوڈی پنجاب کے فیلڈ آئوٹ لیٹس میں مانع حمل سٹاک کی موجودہ پوزیشن اور فیلڈ آئوٹ لیٹس میں مہینوں کی کفایت کے بارے اور مالی سال کے دوران کنٹراسیپٹیو ادویات کی خریداری کی صورتحال کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں