منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر عملہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں

منگل 30 اپریل 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ،منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر واسا لاہور کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں- ترجمان کے مطابق منگل کی رات شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد کمشنر لاہور کی ہدایات پر ایم ڈی واسا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں، اور تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھا جائے،،ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے انڈر پاس پمپس کو مکمل آپریشنل رکھا جائیواسا کے افسران و سٹاف نکاسی آب کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔

(جاری ہے)

- ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ تمام ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف کی حاضری یقینی بنایا جائے تاکہ مزیدبارشوں کی پیشن گوئی کے پیشِ نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے - انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل استعداد پر چلایا جا رہا ہے،تمام جنریٹرز آپریشنل اور اسٹینڈ بائی رکھے گئے ہیں،بجلی کی بندش کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز کو چلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں