چیئر مین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ڈائریکٹر آغاز سحر گرین کمیونٹی پاکستان کی ملاقات

منگل 30 اپریل 2024 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور آغاز سحر گرین کمیونٹی پاکستان کے درمیان پنجاب بھر کی جامعات میں سر سبز پاکستان شجر کاری مہم اور ماحولیاتی چیلنجزسے نمٹنے کے لیے آگاہی سیمینارزمنعقد کرانے پر اتفاق ہوا ،اس سلسلہ میں چیئر مین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر اور ڈائریکٹر آغاز سحر گرین کمیونٹی پاکستان عبدالباسط بلوچ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور طے پایا کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور آغاز سحر گرین کمیونٹی پاکستان کے درمیان ایم او یو سائن کیا جائے گا جس کے تحت پنجاب بھر کی یونیورسٹیز میں سر سبز پاکستان شجر کاری مہم کے تحت مقامی پودوں کی مفت شجر کاری کی جائے گی اور ماحولیاتی چیلنجزسے نمٹنے کے لیے آگاہی سیمینارز منعقد کئے جائیں گے،اس موقع پر ڈائر یکٹر پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر رانا تنویر قاسم بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں