پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ سے بر ٹش ہائی کمیشن کے رابطہ آفیسر ڈیوڈ کییمبل کی ملاقات

منگل 30 اپریل 2024 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ سے بر ٹش ہائی کمیشن کے بین الاقومی رابطہ آفیسر ڈیوڈ کییمبل نے ملاقات کی اورغیر قانونی تارکین وطن افراد کی غیرقانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق مقامی نجی ہوٹل میںملاقات کے دوران پنجاب کے پراسیکیوٹرز کو وفاقی طرز پر ٹریننگ کروانے کے بارے میں بات چیت کے دوران برٹش ہائی کمیشن کے رابطہ آفیسر ڈیوڈ کیمبیل نے برطانوی حکومت کی طرف سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کے موثر موقف کو سراہتے ہوئے اس بات پر باہمی طور پر رضامندی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ وہ صوبہ پنجاب کے پراسیکیوٹرز کو بھی وفاقی تحقیقاتی ادارہ پاکستان کی طرز پر یورپی قانون برائے امتناع ہجرت و تارکین وطن پر برطانیہ میں ٹر یننگ کروائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت کی تحریر کیلئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سے آئندہ ماہ میں ملاقات کیلئے شیڈول مانگ لیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رواں ماہ میں ملک کے طول و عرض کے دوروں پر ہیں اور پراسیکیوٹرز کیلئے اندرون و بیرون ملک تربیت کے سلسلے میں مسلسل بہترین موقع پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پراسکیوٹر جنرل پنجاب وزیر اعلی کے وژن پر کارفرما ہو کر پراسیکیوشن محکمہ کو اعلی سطح پر لانے کے عظم پر گامزن ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں