لاہور پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،11800سے زائد ملزمان گرفتار

بدھ 1 مئی 2024 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) لاہور پولیس کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں رواں سال میں بجلی چوری کے12ہزار سے زائد مقدمات درج کر کے11ہزار 800 سے زائد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان لاہور پولیس نےبتایا کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بجلی چوری کے1720ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،صدرڈویژن میں 2149 کینٹ ڈویژن میں 3480، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 1782، سٹی ڈویژن میں 2020اور سول لائنزڈویژن میں 705ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے متعلقہ محکموں کو بھرپورمعاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ سی سی پی او لاہورنے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے پوری قوم کے مجرم ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بجلی چوروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں