گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے ، کسان اتحاد نے ( کل) سے پنجاب میں احتجاج کی دھمکی دیدی

بدھ 1 مئی 2024 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان گندم کی خریداری پر معاملات طے نہ پا سکے۔پاکستان کسان اتحاد کیا کہنا ہے کہ حکومت کی بے حسی کے خلاف آج ( جمعرات) سے تمام اضلاع میں مظاہرے ہوں گے،کسان اپنے مویشوں کے ساتھ گندم سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

کسان اتحاد کے رہنمائوں نے کہا کہ کسانوں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فلور ملز، سیڈ ملز اور آڑھتیوں نے مارکیٹ کا رخ کر لیا ہے، چھوٹے کسان کو کسان کارڈ کے ذریعے چند دن بعد امداد دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں