لاہور پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون

بجلی چوری کی12ہزار سے زائد مقدمات درج،11ہزار 800 سے زائد ملزمان گرفتار

بدھ 1 مئی 2024 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) لاہور پولیس کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے نتیجے میںرواں سال میں بجلی چوری کی12ہزار سے زائد مقدمات درج کر کی11ہزار 800 سے زائد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ اقبال ٹائون ڈویژن میںبجلی چوری کی1720ملزمان کی گرفتاری عمل ٖ میں لائی گئی،صدرڈویژن میں2149، کینٹ ڈویژن میں3480، ماڈل ٹائون ڈویژن میں1782، سٹی ڈویژن میں2020اور سول لائنزڈویژن میں705ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈائون جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے متعلقہ محکموں کو بھرپورمعاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ سی سی پی او لاہورنے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے پوری قوم کے مجرم ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بجلی چوروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں