مزدوروں کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑیں گے‘صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ

بدھ 1 مئی 2024 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ یوم مئی پر تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ ہمارے محنت کش ہماری طاقت ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں مزدوروں کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔اس حوالے سے مزدوروں کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے مزید کہا کہ مزدوروں کے استحصال کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں