پاکستان کو تھیلیسیمیا فری ملک بنانے کے عزم کا ا عادہ

بدھ 8 مئی 2024 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے لئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے۔ ہمیں پاکستان کو تھیلیسیما فری ملک بنانے کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تھیلیسیما کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ تھیلیسیمیا ڈے کامقصد عوام میں اس مرض سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی تبدیلی کے عمل سے گزرنا تکلیف دہ ہے۔ تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہیں۔تھیلیسیمیا میں باقاعدگی سے خون کی تبدیلی اور طبی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ تھیلیسیمیا سے بچنے کے لئے شادی سے جینیاتی ٹیسٹ بیماری سے بچا سکتا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خون عطیہ کر کے تھیلیسیمیا مریضوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں